گوجرانوالہ: نعمانیہ روڈ پر واقع صداقت نان شاپ کے خلاف پیرا فورس نے کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران روٹی کی مقررہ قیمت سے زائد وصولی اور وزن کم ہونے کی شکایت سامنے آنے پر تندور مالک کو جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پیرا فورس کی جانب سے کارروائی کے دوران روٹی کے وزن اور قیمت کا جائزہ لیا گیا۔ مبینہ خلاف ورزی سامنے آنے پر صداقت نان شاپ کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا گیا۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ روٹی کی قیمت اور وزن کے حوالے سے مقررہ معیار پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔
پاکستان اردو پوائنٹ:
گوجرانوالہ نعمانیہ روڈ پر صداقت نان شاپ کے خلاف پیرا فورس کی کارروائی، روٹی مہنگی فروخت کرنے اور وزن کم ہونے پر تندور مالک کو جرمانہ کر دیا گیا۔